ایک نیوز: پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے 9مئی کے واقعات سے متعلق مذمتی قرارداد سینیٹ میں جمع کرواتے ہوئے کہا کہ عسکری اور تاریخی عمارتوں پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
مذمتی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان 09 مئی کو جی ایچ کیو، جناح ہاؤس پر ہونے والے پرتشدد حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے،جناح ہاؤس لاہور میں کور کمانڈر رہائش پذیر ہیں،اسے بھی آگ لگا دی گئی تھی۔بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے قیمتی سامان کو بھی نذر آتش کیا گیا۔
مذمتی قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ شہداء کی یادگاریں بھی جلا دیا گیا،تاریخی عمارتوں، مساجد اور اسکولوں کو آگ لگائی گئی اور نقصان پہنچا گیا،یہ ایوان اپنے اداروں کے ساتھ اظہار یکجہتی اورغیر متزلزل حمایت کرتا ہے۔ مسلح افواج ،سیکورٹی ایجنسیوں اور بڑے پیمانے پر ان واقعات سے متاثر ہونے والے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔