لطیف کھوسہ نےپارٹی چھوڑنےوالوں کو ڈیپوٹیشنسٹ قرار دیدیا

لطیف کھوسہ نےپارٹی چھوڑنےوالوں کو ڈیپوٹیشنسٹ قرار دیدیا
کیپشن: لطیف کھوسہ نےپارٹی چھوڑنےوالوں کو ڈیپوٹیشنسٹ قرار دیدیا

ایک نیوز:سابق گورنر پنجاب و  پیپلز پارٹی رہنما لطیف کھوسہ نےپارٹی چھوڑنے والوں کو ڈیپوٹیشنسٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈیپوٹیشن پر آئے لوگ واپس اپنے ڈیپارٹمنٹ میں چلے جاتے ہیں،پیپلز پارٹی کو بالکل ریکمنڈ نہیں کروں گا کہ ایسے لوگوں کو پارٹی میں لیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق گورنر پنجاب و پیپلز پارٹی رہنما لطیف کھوسہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پکڑ دھکڑ انتہائی قابل مذمت اور افسوس ناک ہے دنیا میں ہمیں شرمندگی ہو رہی ہے،جس طرح عورتوں سے چادر چار دیواری کی پامالی کی جا رہی ہے،اس طرح کا بدترین دور میں نے اپنی پوری زندگی میں نہیں دیکھا،لطیف کھوسہ نے پریس کانفرنس کر کے پارٹی چھوڑنے والوں کو ڈیپوٹیشنسٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈیپوٹیشن پر آئے لوگ واپس اپنے ڈیپارٹمنٹ میں چلے جاتے ہیں۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو بالکل ریکمنڈ نہیں کروں گا کہ ایسے لوگوں کو پارٹی میں لیں،جس میں وفا نہیں وہ انسان ہی نہیں ہے،ادھر سے اُدھر جانے کی وجہ سےتو ہمارا سیاسی کلچر تباہ ہوا ہے،ملٹری کورٹس میں کیسز کو سپورٹ نہیں کرتا اس کا کوئی جواز نہیں ہے،جنہوں نے بھی تنصیبات پر حملہ کیا ہے انہیں ضرور کیفر کردار تک پہنچنا چاہیے،آئین میں ترمیم کیے بغیر ملٹری کورٹس کا کوئی جواز نہیں ہے،عمران ریاض کے لیے دعا گو ہوں اللہ اسے زندگی دے اللہ کرے وہ زندہ ہوں اگر آپ نے ملک کو تباہ کرنا ہے تو پھر مذاکرات کے دروازے بند کر دیں،مذاکرات کے بعد اگر عمران خان اپنے موقف پر قائم رہیں تو عوام اسکے ساتھ ہو گی۔ 

صحافی نے سوال کیا کہ الیکشن کیوں نہیں کروایا جا رہا۔

لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کو پتا ہے اگر وہ الیکشن میں جاتے ہیں تو جمہور یت انکے ساتھ نہیں ہے،جمہوریت پر وہ یقین نہیں رکھتے ، فاشسٹ ڈکٹیٹرشپ ہے جتنی دیر آپ ڈنڈےکے ساتھ چلا لو حکمرانی کر لو۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-05-29/news-1685360728-1731.mp4