ایک نیوز : کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس میں تیزی رہی۔ کاروباری کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 41 ہزار کی حد عبور کرگیا۔
پاکستان سٹاک 375 پوائنٹس کے اضافے سے 41ہزار340 پر بند ہوئی۔دن بھرمجموعی طور پر 342 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔202 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 124کے شیئرز میں کمی ہوئی۔آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 41,649 جبکہ کم ترین سطح 41,005 رہی۔