ایک نیوز:ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے کہا ہے کہ خدیجہ شاہ سمیت کسی عورت سےجیل میں کوئی بے حرمتی نہیں ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ایس ایس پی انویسٹیگیشن ڈاکٹر انوشہ مسعود نے رافعیہ حیدر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام خواتین سے ملاقات ہوئی ایک ایک کر کے سب خواتین سے بات ہوئی،سب سے پوچھا گیا کہ آپ کو کوئی مسئلہ درپیش ہے تو بتائیں،بستر تو یہاں سے دیا جا رہا ہے لیکن اگر انہوں نے گھر سے کپڑے منگوانے ہیں تو ہم وہ منگوا کر دیں گے،خواتین سے بدسلوکی صرف من گھڑت ہیں۔
ایس ایس پی انویسٹیگیشن ڈاکٹر انوشہ مسعود نےکہا کہ خدیجہ شاہ سے بھی بات ہوئی وہ بلکل بھی ٹھیک ہیں،اگر انکو کوئی بیماری ہے تو یہاں انہیں سارا ٹریٹمنٹ دیا جا رہا ہے،تمام خواتین سے پوچھا گیا کسی کو بھی کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہے،جیل کے اندر ڈاکٹرز اور سائیکالوجسٹ بھی موجود ہیں یہاں پر سپیشل گائناکالوجسٹ بھی موجود ہیں،جیل میں لائبریری موجود ہے جیل میں خواتین کو پڑھنے کے لیے کتابیں بھی دی جا رہی ہیں،پی ٹی آئی کی ٹوٹل 10 خواتین کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔
ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہماری تمام خواتین سے اکیلے اکیلے ملاقات کی اور مسائل کا پوچھا لیکن تمام خواتین نے تمام سہولیات ملنے کا کہا ہے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-05-29/news-1685358496-8663.mp4
اس سے قبل خدیجہ شاہ کے والد سلمان شاہ بھی کوٹ لکھپت جیل پینچ گئے ہیں،ایس ایس انوسٹیگیشن انوش مسعود نے کوٹ لکھپت جیل میں خدیجہ شاہ اور دیگر خواتین سے ملاقات شروع کردی ہے۔لاہور جیل میں بند خواتین قیدیوں سے بھی بات چیت کریں گی،لاہور ڈی سی رافعہ بھی ساتھ کوٹ لکھپت موجود ہیں جبکہ خدیجہ شاہ کے والد سلیمان شاہ بھی ہمراہ ہیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کو جیل سے دوبارہ چیک اپ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔