9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں اہم پیشرفت

May 29, 2023 | 16:05 PM

Hasan Moavia

 ایک نیوز: 9 مئی جلاؤ گھیراؤ ،توڑ پھوڑ  اور جی ایچ کیو حملہ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی اداروں نے پی ٹی خاتون ورکر کی جیو فینسگ کے ذریعے شناخت کرلی ہے،خاتون کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 8 سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔42سالہ خاتون کی شناخت نادیہ حسین کے نام سے ہوئی ہے ہے۔

پاکستان نثراد برطانوی خاتون تین بچوں کی ماں ہے،خاتون کو ابتدائی تحقیقات کے بعد آج عدالت میں پیش کیا جائیگا۔جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ میں اب تک تقریبا 306گرفتار ہو چکے ہیں ۔

مزیدخبریں