ایک نیوز: عمران خان گرفتاری پر توڑ پھوڑ کرنے اور تھانہ شادمان کو آگ لگانے کے کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبیر گل خان نے کیس کی سماعت کی،پولیس کی جانب سے ڈاکٹر یاسمین راشد کا جسمانی ریمانڈ مانگا گیا تھا۔عدالت نے پولیس کی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے یاسمین راشد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے تھانہ شاد مان کے مقدمے میں ریمانڈ مانگا گیا تھا
قبل ازیں عدالت کے حکم پر پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو جیل سے انسداد دھشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا ،ملزمہ کے خلاف تھانہ شادمان میں نامزد مقدمہ 768/23 درج ہے۔پولیس کی جانب سے ڈاکٹر یاسمین راشد کی نئے مقدمہ میں جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ہے۔پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد سے تفتیش کے لیے جیل سے طلبی کی استدعا کی تھی ۔
Dr Yasmin Rashid stands strong against the tyranny of fascist regime!pic.twitter.com/IcV5ltVF3c
— PTI (@PTIofficial) May 29, 2023
تفتیشی افسر کا کہنا ہےکہ ملزمہ شیر پاؤ پل تقریر اور جلاؤ گھیراؤ کے تھانہ سرور روڈ مقدمہ میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں ۔ملزمہ سے تھانہ شادمان جلاؤ گھراؤ کے مقدمہ کی تفتیش کی جانی ہے۔ملزمہ تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمہ 97/23 میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے۔