ایک نیوز: پاکستان نے ای اسپورٹس میں ایک اعزاز اپنے نام کرلیا ہے، ارسلان ایش نے امریکا میں ہونیوالا کومبو بریکر ایونٹ جیت لیا۔
رپورٹ کے مطابق ای اسپورٹس کنگ ارسلان ایش نے ایک اور ٹورنامنٹ جیت کر پاکستان کا نام روشن کردیا ہے۔ ارسلان ایش نے امریکا میں ہونے والے کومبو بریکر ایونٹ میں چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ ای اسپورٹس ٹیکن 7 فائنل میں ارسلان نے جنوبی کورین پلیئر نی کو شکست دی ہے۔
ارسلان ایش نے مسلسل دوسری بار کومبو بریکر کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔پاکستان سے تعلق رکھنے والے ارسلان ایش اس وقت دنیا کے بہترین ٹیکن پلیئر ہیں اور متعدد انٹرنیشنل ایونٹس جیت چکے ہیں۔