ایک نیوز: پنجاب یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کے لئے علیحدہ علیحدہ سوئمنگ پولز جو چھ سال سے بند تھے تزئین و آرائش کے بعد کھول دئیے گئے ۔
رپورٹ کے مطابق 1954 میں پنجاب یونیورسٹی میں طلبا و طالبا ت کے لئے علیحدہ علیحدہ سوئمنگ پولز تعمیر کئے گئے تھے تاہم مرمت نہ ہونے کے باعث انہیں خطرناک قرار دے کر 8 سال سے بند کردیا گیا تھا ۔
موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود نے جوپنجاب یونیورسٹی کے اعلی روایات کو برقرار رکھنے کی سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہیں نے گذشتہ روز پنجاب یونیورسٹی کے کئی سالوں سے بند سوئمنگ پولز کا از سر نوافتتاح کردیا ۔
سوئمنگ پولز کے تمام حفاظتی انتظامات کو جامع شکل دی گئی ہے جبکہ یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبا کے علاوہ لاہورئیے بھی مخصوص اوقات کے دوران سوئمنگ پول میں نہا کر گرمی بھگا سکیں گے ۔
After closure of almost six years, VC_PU @Drkhalidmahmood inaugurated boys and girls swimming pools after ensuring all safety measures. Teachers, students and common citizens can avail the facility during respective timing. 1/2 pic.twitter.com/4EQHYWFa7e
— University of the Punjab (@PU_OfficialPK) May 29, 2023