یورپی یونین کی طرح خلیجی ممالک کا بھی شینجن ویزا متعارف کرانیکا فیصلہ

May 29, 2023 | 14:38 PM

 ایک نیوز: خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے ممالک سیاحوں کے لیے ’شینجن طرز کا ویزا‘ (Schengen-style) شروع کرنے  پر غور کررہے ہیں ۔

 رپورٹ کے مطابق اس اقدام سے سے خطے کے تمام ممالک کے لیے آمدنی اور آمدورفت میں اضافے کی توقع ہے۔ عربین ٹریول مارکیٹ کے دوران خطاب کرتے ہوئے بحرین میں وزیرسیاحت فاطمہ الصیرافی نے کہا کہ جی سی سی ممالک کے درمیان وزارتی سطح پر بات چیت ہو رہی ہے کہ متحد سنگل ویزا کیسے حاصل کیا جائے۔

دبئی میں عربین ٹریول مارکیٹ میں منعقدہ ’جی سی سی میں سفر کا مستقبل‘ پر ایک پینل بحث کے دوران نشاندہی کی کہ بحرین کو متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے ساتھ مل کر ملک کو فروغ دینے سے فائدہ ہوا ہے۔ ہم نے 2022 کے لیے 8.3 ملین سیاحوں کو ہدف بنایا، مگر اس سے کہیں بڑھ کر 9.9 ملین سیاحوں کو حاصل کیا کیونکہ ہم نے یو اے ای اور دیگر جی سی سی ممالک کے ساتھ مل کر بحرین میں سیاحت کو فروغ دیا ہے۔

اس کے نتیجے میں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ جب ہم نے 100 سے زائد ٹور آپریٹرز کے ذریعے ایک متحد منزل پر مشترکہ طور پر ترقی کی، تو لوگوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا اور سیاحوں کی قومیتوں کے تنوع میں بھی اضافہ ہوا۔ وزارت اقتصادیات کے انڈر سیکرٹری عبداللہ الصالح نے پینل ڈسکشن کے دوران کہا کہ جی سی سی کے تمام ممالک اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ سیاحت کا شعبہ ان کی معیشتوں کی ترقی کے لیے بہت ضروری ہے۔

عبداللہ الصالح نے کہا کہ ہمارے پاس ایک مشترکہ مارکیٹ اور متحد پالیسیاں ہیں۔ سیاحت کے شعبے میں جی سی سی ترقی کو آسان بنانے کے لیے آسان ضوابط، پالیسیوں اور طریقہ کار کے ذریعے طلب اور رسد دونوں سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ اب جی سی سی میں لوگوں کے بڑھتے ہوئے بہاؤ کے ساتھ یہ وقت کے ساتھ ہموار ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاح بغیر کسی پابندی کے متعدد ممالک کا دورہ کرکے، سرحد پار سفر کی سہولت فراہم کرکے، جی سی سی میں مختلف ممالک کا دورہ کرنے کے لیے کئی پیکج حاصل کرسکتے ہیں۔

مزیدخبریں