ایک نیوز:کراچی کی سائٹ انڈسٹریل ایریا میں پلاسٹک کے گودام میں آتشزدگی سے کروڑو کاسامان جل کر خاکستر ہوگیا۔
تفصیلا ت کے مطابق سائٹ ایریا پولیٹیکنیکل کالج کے قریب پلاسٹک بنانے والی فیکٹری میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا،پانچ فائر ٹینڈر اور ایک اسنارکل کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
فائر آفیسر کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے،ساڑھے 9بجے کے بعد آگ لگنے کی اطلاع ملی.تین منزلہ عمارت میں پلاسٹک کی مختلف اشیاء بنائی جاتی ہیں.آتشزدگی کے نتیجے میں عمارت کی چھت اور اگلا حصہ کمزور ہو گیا.کولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد آتشزدگی کی وجوحات معلوم کی جائیں گی.
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-05-29/news-1685351397-3771.mp4
اس سے قبل فائر بریگیڈ حکام کا کہنا تھا کہ سائٹ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔فیکٹری سے تمام افراد کو نکال لیا گیا ہے، آگ عمارت کی بالائی منزل پر لگی ہے، پانی کی مسلسل فراہمی کیلئے واٹر باوزر بھی موجود ہیں،عمارت کی چھت پر عارضی کمرے بنائے گئے ہیں،سیمینٹ بلاک رکھ کر بنائے گئے کمرے کا کچھ حصہ آگ کے باعث گرا ہے۔واٹر بورڈ کے کرش پلانٹ ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد نے کہا ہے کہ حادثے کے مقام پر پانی سے بھرے متعدد ٹینکرز روانہ کر دیے گئے ہیں۔انچارج ہائیڈرنٹس سیل فائر بریگیڈ حکام سے مکمل رابطے میں ہے۔فوکل پرسن ہائیڈرنٹس سیل خود آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔آگ پر مکمل قابو پائے جانے تک فائر بریگیڈ حکام کو بلامعاوضہ پانی کے ٹینکرز فراہم کیے جائیں گے۔