ٹیسلا کی ریکارڈ سیل، سب کو پیچھے چھوڑ دیا

May 29, 2023 | 14:08 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ٹیسلا ماڈل وائی  دنیا کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کار کے طور پر ریکارڈ ہونے والی پہلی الیکٹرک گاڑی بن گئی ہے۔
 ڈیٹا ڈائنمک کے اعداد و شمار کے مطابق ٹیسلا ماڈل وائی نے 2023 کی پہلی سہ ماہی میں ٹویوٹا کے ریو 4 اور کرولا ماڈلز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔2023 میں ماڈل ٹیسلا کا ماڈل وائی 47,490 ڈالر سے شروع ہوتی ہے جو 2023 کرولا (21,550 ڈالر) اور ریو 4(27,575 ڈالر) سے کافی زیادہ ہے۔

ٹیسلا ماڈل وائی نے اس سال پہلی سہ ماہی میں عالمی سطح پر 267,200 یونٹس فروخت کیے ہیں اس کے مقابلے میں 256,400 کرولا اور 214,700 ریو 4 یونٹس فروخت ہوئے ہیں۔ ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے 2016 میں ہی اندازہ لگایا تھا کہ ٹیسلا کا یہ ماڈل 5 لاکھ سے 1 ملین یونٹ فی سال کی سطح میں مانگ کو حاصل کرے گا۔

ایلون مسک نے 2021 میں پیشگوئی کی تھی کہ ٹیسلا ماڈل وائی دنیا میں سرفہرست مقام حاصل کرے گا۔ایلون مسک کی جانب سے سرمایہ کاروں کو بتایاگیا تھا کہ ہمارے خیال میں ماڈل وائی دنیا میں کسی بھی قسم کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کار یا گاڑی ہوگی۔ ٹیسلا امریکا میں الیکٹرک وہیکل مارکیٹ میں 50 فیصد سے زیادہ شیئر کے ساتھ مارکیٹ لیڈر بنی ہے جو کہ دیگر 17 آٹوموٹو گروپس کے مقابلے زیادہ کاریں فروخت کرتی ہے۔

کاؤنٹرپوائنٹ ریسرچ کے مطابق الیکٹرونکس ویہکل کی فروخت 2022 میں تمام امریکی مسافر گاڑیوں کی فروخت کے 7 فیصد تک بڑھ گئی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ٹیسلا امریکی الیکٹرونک گاڑیوں کی مارکیٹ پر غلبہ حاصل کر رہی ہے جبکہ دیگر آٹوموٹو کمپنیاں جیسے کہ فورڈ، جنرل موٹرز، اسٹیلنٹِس، ووکس ویگن اور ہنڈائی مضبوط مقابلہ فراہم کرنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں۔

مزیدخبریں