ایک نیوز:ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی محمد حسین نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو سوال جواب اور توجہ دلاؤ نوٹس تک محدود کردیا گیا ہے،اپوزیشن کے درجنوں بلز تعطل کا شکار ہیں،گزشتہ 4سال کے دوران تاحال اپوزیشن کا کوئی بل منظور نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی محمد حسین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کافی دن سے عوامی حالات پر بات کرنا چاہتے تھے ، ملکی سیاست کی وجہ سے موقع نہیں مل رہا تھا،اسمبلی کا اجلاس ایک عرصے سے کنٹرولڈ ہے،اپوزیشن کو سوال جواب اور توجہ دلاؤ نوٹس تک محدود کردیا گیا ہے،اپوزیشن کے درجنوں بلز تعطل کا شکار ہیں۔
محمد حسین نے مزید کہا کہ گزشتہ 4سال کے دوران تاحال اپوزیشن کا کوئی بل منظور نہیں ہوا،سندھ کے شہری علاقے کی بات کریں پیپلز پارٹی 15واں بجٹ پیش کر رہی ہے۔