ایک نیوز: بھارتی اداکارہ دپیکا ککڑ نے شوبز کو خیر باد کہہ دیا ہے۔
رپورٹ کےمطابق دیپیکا ککڑ 2018 میں بھارتی ڈرامہ سیریل’سسرال ثمر کا ‘ کے کو اسٹار شعیب ابراہیم سے شادی سے قبل دائرہ اسلام میں داخل ہو ئی تھیں۔ مسلمان ہونے کے بعد اداکارہ نے اپنا نام بھی دیپیکا سے فائزہ میں تبدیل کرلیا ہے، حال ہی میں شعیب ابراہیم نے اہلیہ کے حاملہ ہونےکی خبر دی تھی۔
میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ اپنے پہلے حمل اور بچے کی آمد سے لطف اندوز ہورہی ہوں، میں کم عمری سے ہی کام کر رہی ہوں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس شعبے میں 10 سے 15 سال کام کیا لیکن جب میں حاملہ ہوئی تو میں نے شعیب سے کہا کہ میں مزید کام نہیں کرنا چاہی اور اداکاری کو خیر باد کہنا چاہتی ہوں، میں آگے کی زندگی بطور ماں اور بطور ہاؤس وائف گزارنا چاہتی ہوں۔