ایک نیوز: کراچی ،سٹی کورٹ میں فائرنگ کاواقعہ پیش آیا جس میں خلع لینے آئی ایک خاتون جان کی بازی ہار گئی جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق کراچی میں سٹی کورٹ میں فائرنگ کے واقعے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔ ایس ایس پی سی عارف عزیز کے مطابق فائرنگ خاتون کے شوہر نے کی تھی جسے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم شوہر سکندر کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔
پولیس حکام کےمطابق خاتون کی شناخت صائمہ زوجہ سکندر کے نام سے ہوئی، خاتون سٹی کورٹ میں خلع لینے کے لئے آئی تھی۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کے ساتھ ایک ہی شخص کو زخمی حالت میں سول اسپتال ٹراما سینٹر لایا گیا،زخمی مرد کو بھگدڑ کے دوران سر پر کوئی چیز لگی تھی، گولی نہیں لگی ہے.
پولیس حکام نےگرفتارملزم کوتفتیش کےلیےرسالہ تھانےمنتقل کردیاگیا ہے،ملزم کیس کی سماعت کےلیےپہلے بھی متعددبارسٹی کورٹ آچکاہے۔ملزم اسلحہ چھپاکوعدالت کےاحاطے میں لایا،ابتدائی طورپرملزم نےبیان دیاکہ اسلحہ عدالت کےاحاطےکےاندرکسی ساتھی نےفراہم کیا۔ملزم کاسابقہ کوئی کرمنل ریکارڈسامنےنہیں آیا ہے، فائرنگ سےشدیدزخمی خاتون صائمہ اسپتال میں زیرعلاج ہے۔پستول کےبٹ لگنے سے زخمی شخص کوبھی اسپتال میں طبی امدادفراہم کی گئی،زخمی شخص کابھی بیان قلمبندکیاجارہاہے۔