ایک نیوز: تھری ایم پی او کے تحت نظر بند پی ٹی آئی کارکنوں کو عدالت نے رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ سے پی ٹی آئی کارکنوں کو بڑا ریلیف مل گیا ہے،عدالت نےتھری ایم پی او کے تحت گرفتار 40 سے ذائد گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کو رہا کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ سرکاری وکلا گرفتار شدہ پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف ٹھوس مواد پیش کرنے میں ناکام رہے،جواد ڈیرو ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کا اس موقع پر کہنا تھا کہ درخواستیں قابل سماعت نہیں ہیں ۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ آپ قابل سماعت کی بات بعد میں کریں مگر پہلے یہ بتائیں گرفتار شدگان کے خلاف کیا مواد ہے ؟ گرفتار کارکنوں میں عرفان علی، جاوید علی، یاسین ، حاجی محمد شامل ہیں ۔ سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ آپ ہمیں سن تو لیں ، جس پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ آپ ہمارا حکم چیلنج کردیجیے گا۔عدالت نے ملزمان کو دس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے فوری رہائی کا حکم دے دیا ہے۔