ایک نیوز: لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے توانائی بچت پالیسی پر دوبارہ عمل درآمد شروع کرتے ہوئے شہر بھر کے بازار اور شادی ہال رات 10بجے بند کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔
تفصیلات کے مطابق لاہورمیں کمرشل سرگرمیوں اور کاروبار کو رات 10 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن ایک بار پھرجاری کر دیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق پیر سے جمعرات تک ریسٹورنٹس،کافی شاپس اور کیفے رات 11بجے تک کھلیں گے، جمعہ سے اتوار ریسٹورنٹس، کافی شاپس اور کیفے کو رات12بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔
ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ پابندی سےمتعلق احکامات پر عملدرآمد نہ کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، میڈیکل اسٹورز، فارمیسیز، اسپتال، پٹرول پمپس، تندور اور دودھ کی دکانیں مستثنیٰ ہونگی۔