بھارتی ائیر فورس دنیا کا جدید اور محفوظ ترین جنگی ہیلی کاپٹر ’’ اپاچی ‘‘سنبھالنے میں ناکام

apachi
کیپشن: apachi
سورس: google

 ایک نیوز : بھارتی ائیر فورس امریکا کے جدید ترین اور محفوظ ترین جنگی ہیلی کاپٹر ’’اپاچیAH 64’’  کو بروقت دیکھ بھال کرنے میں ناکام ، فضائی مشق کے دوران ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑ گئی۔

 رپورٹ کے مطابق 3.4 ارب ڈالر مالیت کے اپاچی AH-64E ہیلی کاپٹر جسے محفوظ ترین اور مہلک ترین جنگی مشین سمجھا جاتا ہے  اس وقت بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ کے ایک گاؤں میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑ گئی جب اس میں اچانک  تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی 

 ہیلی  کاپٹر میں موجود پائلٹ سمیت تمام افراد محفوظ رہے ۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی ناقص دیکھ بھال کے باعث اس میں خرابی وقوع پذیر ہوئی تاہم بھارتی ائیر فورس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے اعلی سطحی انکوائری کورٹ قائم کردی ہے ۔