ایک نیوز: ایف آئی اے نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو تمام ائیرپورٹس کے نزدیک زمین فراہم کرنے کےلئے مراسلہ لکھ دیا۔ جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے کے آفیسرز کےلئے ائیرپورٹ کے قریب رہائشیں قائم کی جائیں ائیرپورٹس پر ایف آئی اے خواتین افسران بھی تعینات ہوتی ہیں خواتین افسران کےلئے وقت بے وقت گھر جانا ممکن نہیں ہوتا۔
تفصیلات کے مطابق مراسلے میں کہا گیا ہے کہ خواتین افسران کی مشکلات کو کم کرنے کےلئے جگہ دی جائے۔ ملک بھر کے ائیر پورٹس پر ایف آئی اے امیگریشن کا عملہ شدید مشکلات کا شکار ہے۔ ایف آئی اے نے سول ایوی ایشن سے 5 ایکڑ سے زائد زمین کا مطالبہ کر دیا۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے اہلکار 8 گھنٹے ڈیوٹی کرتے ہیں پبلک ٹرانسپورٹ سے ائیرپورٹ بروقت پہنچنا ممکن نہیں۔ ملک بھر کے تمام ائیر پورٹس پر جگہ الاٹ کی جائے تاکہ رہائشیں بنائی جا سکیں۔ رات کے اوقات میں ایف آئی اے اہلکاروں کے لئے سیکیورٹی رسک ہے۔
اسلام آباد ائیرپورٹ پر دو ایکڑ جبکہ کراچی ائیر پورٹ کے لئے دس ایکڑ زمین کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ لاہور میں 100، پشاور میں 53 ملازمین کے لئے 4 چار کنال زمین کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ کوئٹہ میں 16 ملازمین کے لئے 4 جبکہ 38 ملازمین کے لئے ایک ایکڑ زمین کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ فیصل آباد میں 38 سیالکوٹ میں 71 ملازمین کے لئے 4 چار کنال زمین کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ائیر پورٹ پر رہائشیں نہ ہونے کی وجہ سے ایف آئی اے حکام کی ڈیوٹی سر انجام دینے میں مسائل کا سامنا ہے۔