عدالت کاایم پی او کےتحت نظر بند PTIکارکنان کو رہاکرنےکاحکم

May 29, 2023 | 12:32 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: سندھ ہائیکورٹ نے ایم پی او کے تحت پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے ایم پی او کے تحت نظر بند شہریوں اور پی ٹی آئی کارکنان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں تھری ایم پی او کے تحت پی ٹی آئی کارکنوں کی نظربندی کیخلاف درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،  چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی ایم شیخ نے کیس کی سماعت کی۔دورانِ سماعت محکمۂ داخلہ سندھ اور پولیس حکام سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ درخواست کے قابلِ سماعت ہونے کا مسئلہ ہے،عدالت نے حاجی محمد کو ایم پی او کے تحت نظر بند کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ یہ ایک شہری کی آزادی کا مسئلہ ہے،نظر بند کیے جانے والوں کے خلاف کیا مواد ہے؟

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ ہمیں موقع دیا جائے کہ ہم درخواست گزاروں کے خلاف مواد پیش کر دیں گے۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ آپ ہمارا حکم چیلنج کر دیجیےگا۔بعد ازاں عدالت نے گرفتار40 سے زائد پی ٹی آئی کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے ملزموں کو 10 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

مزیدخبریں