آڈیو لیکس سکینڈل کی تحقیقات پرنیا جوڈیشل کمیشن بنانےکی تجویز

May 29, 2023 | 12:24 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کےفیصلے کے باوجود آڈیو لیکس سکینڈل کی تحقیقات مکمل کرنے پر مشاورت شروع کردی ہے  جبکہ ایک اور نیا جوڈیشل کمیشن بنانے کی تجویز وفاقی کابینہ کے سامنے رکھی جائے گی جس کا سربراہ سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کا سابق جج ہوگا۔

حکومتی ذرائع کےمطابق اس کمیشن میں خفیہ اداروں کے سینئرافسران اور متعلقہ وزارتوں کے نمائندے بھی شامل ہونگے،تجویز وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور معاون خصوصی عرفان قادر نے دی۔

حکومتی ذرائع کےمطابق حکومت نے  آڈیو لیکس سےمتعلق نئے کمیشن کامعاملہ وفاقی کابینہ میں لےجانےکافیصلہ کیا ہے۔اینٹلی جنس اداروں کی رپورٹس پر غور کے بعد نیا کمیشن بنانے کی حتمی منظوری متوقع ہے جبکہ وفاقی وزارت داخلہ اور وزارت قانون اس حوالے سے اپنی اپنی سفارشات پیش کریں گی۔

مزیدخبریں