ایک نیوز: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ اداروں سے میری درخواست ہے کہ ملک میں پھیلنے والی افواہوں کاسدباب کریں ہرافواہ کے پیچھے کوئی سازش چھپی ہوتی ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ ہرمسلمان نمازمیں شہادت کی دعا مانگتاہے اورشہادت خوش نصیب کو ہی نصیب ہوتی ہے،ان کاکہناتھا کہ پارٹیاں چھوڑانے والے ان کو اس قابل چھوڑیں کہ آنے والے دنوں میں عوام کو منہ دکھانے کے قابل رہیں،جتنے لوگوں نے پارٹی چھوڑی وہ نظریہ ضرورت کے تحت کئی بارپارٹیاں بدل چکے .
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ نوازشریف خودتحریک استقلال اصغرخان رابطہ کمیٹی کے ممبرتھے ،دست شفقت ملنے پرگیٹ نمبر4 سے ایکسائیزمنسٹر ی ملی ،شہبازشریف کے بارے میں اعجازالحق کاتبصرہ ہی کافی ہے ،بمپرکراپس کہنے والے گندم خریداری کی30لاکھ ٹن شارٹ فال بتارہے ہیں۔
ان کاکہناتھا کہ آئی ایم ایف کے بغیر مصنوعی بجٹ تیار کیا جا رہا ہے، ملک سرحدوں سے نہیں ٹوٹتے اندر سے ٹوٹتے ہیں، پاکستان میں چادر اور چار دیواری کی بے حرمتی سے لوگوں کے دل ٹوٹ چکے ہیں جنہیں جوڑنے کی کوشش کرنی چاہیے ، شیخ رشید کاکہناتھا کہ جب قوم حوصلہ ہار جاتی ہے تو ملک سیاسی معاشی اور اقتصادی طور پر بیٹھ جاتے ہیں۔