جلاؤ گھیراؤ کیس: ملزمان کے مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعات ختم

May 29, 2023 | 11:48 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: عمران خان کی گرفتاری پر جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس میں پولیس نے مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی رپورٹ پیش کر دی ۔

رپورٹ کے مطابق قصور کے تھانہ کھڈیاں  میں درج مقدمہ میں پی ٹی آئی کے 40 کارکنوں کی درخواست ضمانت  پر پولیس نے مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی رپورٹ پیش کر دی  ہے۔انسپکٹر رشید شہزاد نے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی رپورٹ پیش کی گئی ہے۔

تفتیشی افسر  کا کہنا ہتے کہ مقدمہ کی تفتیش کے دوران دہشت گردی کی دفعات کا اطلاق نہیں ہوتا ہے۔ملزم کے وکیل  کا کہنا تھا کہ مقدمہ سے   دہشت گردی کی دفعات ختم کر دی گئیں ہیں تو ہم اپنی ضمانتیں واپس لیتے ہیں۔

واضح رہے کہ کارکنوں کیخلاف  تھانہ کھڈیاں قصور  میں مقدمہ درج ہے

مزیدخبریں