عمران خان کے ٹوئٹ پر مریم اورنگزیب کا ردعمل

May 29, 2023 | 11:47 AM

ایک نیوز: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان کے ٹویٹ پر ردعمل آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ جھوٹے یہ تصویر ایک سال پرانی نوشہرہ میں آئل ڈیپو میں آگ لگنے کی ہے۔ 19 سال سے لوگوں کو جھوٹی جعلی تصویروں اور مصنوعی بیانیے سے ذہن سازی کر کے بیوقوف بنا بنا کر ملک دشمنی، دہشت گردی اور شہداء اور غازیوں کی بے حرمتی سکھائی۔ 

انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ کہا ہے اب بس آرام سے دو جھنڈوں کے درمیان بیٹھ کر رات کو کامیڈی شو لگایا کرو۔ وہ بھی اپنی مجروح انا کی تسکین کے لئے۔ کسی رات شو میں اپنے گھناؤنے اور ناقابلِ معافی جرائم پر ان والدین سے معافی بھی مانگو جن کے بچوں کو گمراہ کر کے تم نے انہیں آزمائش میں ڈالا ہے۔ 

ٹوئٹ کے اختتام میں انہوں نے لکھا کہ اُن شہداء اور غازیوں کے خاندانوں سے معافی مانگو جن کے دل تم نےزخمی کئے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے حقوق کی خلاف ورزی معاف نہیں فرماتا۔

مزیدخبریں