نیشنل گیمز: پاک آرمی کو نمایاں برتری حاصل

نیشنل گیمز: پاک آرمی کو نمایاں برتری حاصل

ایک نیوز: نیشنل گیمز اپنے اختتامی مرحلے میں داخل، پاک آرمی ٹیم کو 186 گولڈ میڈلز کے ساتھ نمایاں برتری حاصل ہے۔

رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں جاری 34 ویں نیشنل گیمز کے مقابلوں میں پاکستان آرمی کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ پہلے روز سے لیکر اختتامی روز تک میڈلز ٹیبل پر سبقت برقرار  یت۔پاکستان آرمی نے اب تک ہونے والے مقابلوں میں مجموعی طور پر 368 میڈلز حاصل کر رکھے ہیں جن میں 186 گولڈ، 121 سلور اور 61 برانز میڈلز شامل ہی۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-05-29/news-1685342468-5154.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-05-29/news-1685342468-3025.mp4


پاکستان واپڈا 263 میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود جس میں اس کے 98 گولڈ، 89 سلور اور 76 برانز میڈل شامل ہیں، پاکستان نیوی نے بھی 28 گولڈ میڈلز کے ساتھ 108 میڈلز جیت رکھے ہیں
نیشنل گیمز کے مقابلے آج ختم ہو جائیں گے، کل ہونے والی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ہونگے،جو کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرینگے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-05-29/news-1685342468-1988.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-05-29/news-1685342468-2646.mp4