خواتین سے ناروا سلوک کے الزامات: محسن نقوی نے اہم ہدایات جاری کردیں

خواتین سے ناروا سلوک کے الزامات: محسن نقوی نے اہم ہدایات جاری کردیں
کیپشن: Allegations of ill-treatment of women: Mohsin Naqvi issued important instructions

ایک نیوز: خواتین سے ناروا سلوک کے الزامات کے بعد محسن نقوی نے اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر لاہور ایس ایس پی انوسٹی گیشن انوش کے ہمراہ آج کوٹ لکھپت جیل کا دورہ کریں گی۔ ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی انوسٹیگیشن جیل میں قید خواتین سے ملاقات کریں گی۔

ذرائع کے مطابق خواتین قیدیوں سے ملاقات کے بعد وزیراعلی محسن نقوی کو رپورٹ پیش کی جائے گی۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے جیلوں میں قید خواتین کارکنان سے مبینہ بدسلوکی کے الزامات سامنے آرہے ہیں۔ دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ راناثناء اللہ نے چند روز قبل رات گئے پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی پر مبینہ بدسلوکی کا پراپیگنڈا کرنے کا منصوبہ بےنقاب کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔