ایک نیوز: وزیراعظم شہبازشریف اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو سمیت عالمی رہنماؤں نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنےپرمبارکباد دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ٹویٹ میں لکھا پیارے بھائی رجب طیب اردوان کو ایک بار پھر جمہوریہ ترکیہ کے صدر کا تاریخی انتخاب جیتنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اردوان مظلوم مسلمانوں کی طاقت اوران کے حقوق کی ایک مضبوط آواز ہیں، انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے باہمی تعلقات مزید آگے بڑھیں گے۔
Heartiest congratulations to my dear brother H.E. President @RTErdogan on his historic re-election as President, Republic of Turkiye. He is one of few world leaders whose politics has been anchored in public service. He has been a pillar of strength for the oppressed Muslims & a…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 28, 2023
بلاول بھٹو زرداری نے لکھا کہ ان کی تاریخی فتح ترک قوم کے ان کی دور اندیش قیادت پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔ ہم بھائی چارے کے اپنے منفرد سفر کو جاری رکھتے ہوئے ترکی کے لیے دائمی امن اور خوشحالی کی خواہش کرتے ہیں۔
Heartiest congratulations to H.E @RTErdogan on his re-election. His historic victory reflects the trust of the Turkish nation in his visionary leadership. Wishing Türkiye eternal peace and prosperity as we continue our unique journey of brotherhood.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) May 28, 2023
چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ترک صدر کو مبارکباد دیتے لکھا کہ میرے ملک کے لوگوں کی طرف سےاردوان کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں کیونکہ وہ پاکستان کا دوست سمجھا جاتا ہے۔
عمران خان نے لکھا کہ میں دعا کرتا ہوں کہ صدر کے طور پر ان کی نئی پانچ سالہ مدت ترکی کے لوگوں کے لیے خوشحالی لائے۔
I would like to congratulate @RTErdogan on behalf of the people of my country as he is considered to be a friend of Pakistan.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 29, 2023
I pray that his fresh five year term as President will bring prosperity to the people of Turkiye.
سابق صدر آصف علی زرداری نےرجب طیب ایردوان کو تیسری بار ترکیہ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ رجب طیب ایردوان کی جیت ترکیہ عوام میں ان کی مقبولیت کا مظہر ہے ۔دعا ہے صدر رجب طیب ایردوان کی قیادت میں ترکیہ ترقی کی نئی منزلیں طے کریگا۔
Congratulations to President Recep Tayyip Erdogan on his re-election! ????????
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 29, 2023
Your victory is a testament to the trust and support of the Turkish people. May your leadership continue to guide Turkey towards prosperity and progress.
Pakistan and Turkey share an unbreakable bond of…پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے صدر رجب طیب اردگان کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا آپ کی جیت ترک عوام کے اعتماد اور حمایت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ آپ کی قیادت ترکی کی خوشحالی اور ترقی کی طرف رہنمائی کرتی رہے۔
پاکستان اور ترکی کے درمیان بھائی چارے اور دوستی کا اٹوٹ رشتہ ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آنے والے سالوں میں ہمارے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
سعودی فرمانروا شاہ سلمان، امریکی صدر جوبائیڈن، ڈونلڈ ٹرمپ، روسی صدر پیوٹن، یورپی یونین کونسل کے صدر، فرانسیسی صدر، نیٹو سربراہ، یوکرین اور اسرائیل کے صدر سمیت دیگرعالمی رہنماؤں نے بھی رجب طیب اردوان کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے ٹویٹ میں لکھا کہ صدر رجب طیب اردوان کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں اور وہ نیٹو اتحادیوں کے طور پر دو طرفہ مسائل اور مشترکہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کےمنتظر ہیں۔
Congratulations to President Recep Tayyip Erdogan of Türkiye on his re-election.
— President Biden (@POTUS) May 28, 2023
I look forward to continuing to work together as NATO Allies on bilateral issues and shared global challenges.