ایک نیوز: پولیس نے رات گئے سابق صوبائی وزیر کے گھرپر کارروائی کے دوران چوکیدار کو حراست میں لے لیا، باقی گرفتاری سے بچنے میں کامیاب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس اور ایلیٹ فورس نے رات گئے سابق صوبائی وزیر کے گھر پر چھاپہ مارا،چھاپے کے دوران چوکیدار کو حراست میں لے لیاجبکہ باقی سب گرفتاری سے بچ نکلے ۔
پولیس کاکہناہے کہ پی ٹی آئی رہنما سردار آصف کا بیٹا آیان نکئی دہشتگردی کے مقدمے میں نامزد ہے ،سردار آیا ن نکئی سمیت دیگر9 مئی پتوکی بائی پاس روڈ بلاک کے مقدمے میں نامزد ہیں،مقدمہ تھانہ سٹی پتوکی میں مختلف دفعات کے تحت درج ہے۔