ایک نیوز: بھارت کے نامور اداکار نوازالدین صدیقی نے بالی وڈ انڈسٹری کے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہترین اور مانی ہوئی صلاحیتیوں کے باوجود ان کو کبھی میگا بجٹ کی فلم آفر نہیں کی گئی۔
تفصیلات کےمطابق ایک تازہ انٹرویو میں اداکار نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ بالی وڈ میں کم صلاحیت والے فنکاروں کو بااثر لوگوں کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے اچھے فلمی کردار مل جاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ درمیانے درجے کے اداکار انڈسٹری میں زیادہ توجہ حاصل کرلیتے ہیں کیوں کہ ان کے پاس دولت اور طاقت ور دوست ہیں جو ان کیلئے مواقع پیدا کرتے ہیں۔
نوازالدین صدیقی نے مزید کہا کہ ایسے اوسط درجے کے فنکاروں کے خلاف کوئی نہیں بولتا کیوں کہ ان کے دوست بہت طاقت رکھتے ہیں۔
اداکار نے بتایا کہ عرفان خان اور منوج باجپائی کو لوگ عظیم اداکار کہتے ہیں لیکن کسی نے ان پر 50 کروڑ لگانے کی ہمت نہیں کی اور نہ ان کے ساتھ کوئی بڑی فلم بنائی۔
واضح رہے کہ نوازالدین صدیقی کی نئی فلم ’جوگیرا سا را را‘ 26 مئی کو ریلیز ہوئی ہے جس میں نیہا شرما اور سنجے مشرا بھی شامل ہیں۔
نوازالدین صدیقی نے بالی وڈ میں بڑھتی ہوئی ’اقربا پروری‘ پرخاموشی توڑدی
May 29, 2023 | 07:11 AM