ایک نیوز: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپوزیشن جماعتوں کے بائیکاٹ کے باوجود پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق نریندر مودی نے بھارت کی 4 منزلہ نئی پارلیمانی عمارت کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اپوزیشن جماعتوں کا کہنا تھا کہ یہ آئین کی سراسر توہین ہے، افتتاح وزیراعظم کو نہیں بلکہ صدر مملکت کو کرنا چاہیے تھا۔
مودی نے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کیا اور اسے ’طاقت کا گہوارہ‘ قرار دیا۔ تقریب کے آغاز میں ہندو پجاریوں نے مذہبی گیت گائے جبکہ نریندر مودی نے ہندوانہ رسوم ادا کیں۔
وزیر اعظم کا افتتاح کے بعد اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ نئی پارلیمنٹ صرف ایک عمارت نہیں، بلکہ یہ ہندوستان کے 140 کروڑ لوگوں کی امنگوں کی علامت ہے۔ یہ نیا کمپلیکس بھارت کی خود داری کا ثبوت ہوگا۔