خواتین جوآج جیلوں میں ہیں وہ عمران خان کی وجہ سے ہیں،گورنرسندھ

May 29, 2023 | 03:51 AM

ایک نیوز:گورنرسندھ کامران ٹیسوری کاکہناہےکہ خواتین جوآج جیلوں میں ہیں وہ عمران خان کی وجہ سے ہیں، عمران خان اپنےسامنے شیشہ لگائیں اوراس سےمذاکرات کریں،پی ٹی آئی کےلوگ طاقت کےنشےمیں تھےان کاحال سب کےسامنےہے۔
کراچی میں صحافیوں سےگفتگوکرتےہوئےگورنرسندھ کامران ٹیسوری کاکہناتھاکہ 9مئی کاواقعہ نہیں ہوناچاہیےتھا،کورکمانڈرہاؤس میں ایک مسجدکوشہیدکیاگیا، عمران خان نےپاکستان کی جگ ہنسائی بھارت میں کروائی۔
گورنرسندھ کامزیدکہناتھاکہ عمران خان اپنےسامنے شیشہ لگائیں اوراس سےمذاکرات کریں، عمران خان کےکہنےپرکراچی میں بسوں کوآگ لگائی گئی،خواتین جوآج جیلوں میں ہیں وہ عمران خان کی وجہ سے ہیں۔
کامران ٹیسوری کاکہناتھاکہ کراچی معیشت کاشہرہے،اس میں رہنے والوں کےمسائل حل ہوں،پی ٹی آئی کےلوگ طاقت کےنشےمیں تھےان کاحال سب کےسامنےہے۔

مزیدخبریں