یمن، کار جھیل میں گر گئی،5افراد جاں بحق

May 29, 2023 | 00:03 AM

ایک نیوز :یمن کے دارالحکومت صنعاء میں کار جھیل میں گرنے کے باعث ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے، ایک بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

عرب میڈیا کے مطابق کار کے گرنے کے نتیجے میں دو خواتین اور دو بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ زخمی اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع نے کار گرنے سے ڈوبنے والے دو بچوں سمیت 5 افراد کی لاشوں کی برآمدگی کی تصدیق کی اور بتایا کار کے ڈیم میں گرنے سے پہلے ہی کار سے چھلانگ لگانے میں کامیاب ہونے کے بعد ایک بچہ زندہ بچ گیا۔

کار کے گرنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں اور ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ گاڑی چلاتے ہوئے ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا تھا۔

مزیدخبریں