پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابی عمل کا چترال سے آغاز

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابی عمل کا چترال سے آغاز
کیپشن: Election process of Pakistan Football Federation started from Chitral

ایک نیوز: پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابی عمل کا چترال سے آغاز ہو گیا، سکروٹنی کا عمل ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ سے منسلک کیا گیا ہے۔

پہلے مرحلے میں ایکشن میں نظر آنے والے 35 کلبز اس عمل کا حصہ بنے، سکروٹنی کا سلسلہ بتدریج ملک بھر میں پھیلا دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پی ایف ایف آئین کے مطابق غیرجانبدارانہ اور منصفانہ انتخابات کیلِئے کلبز کی صاف اور شفاف انداز میں سکروٹنی پہلا قدم ہے،اس عمل کو ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ کے ساتھ منسلک کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ڈیٹا کے مطابق کھلاڑیوں اور کلبز کی مکمل جانچ پڑتال ہو سکے، سکروٹنی آفیسرز، میچ کمشنرز اور ریفریز کلبز کی رپورٹس اور فراہم کردہ دستاویزات کی جانچ پڑتال کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ تمام معاملات کی نگرانی اور معاونت کیلئے سکروٹنی ایڈوائزری کمیٹی پہلے ہی تشکیل دی جا چکی ہے ۔