سعودی عرب نے 11 ممالک پر سفری پابندیاں ختم کردیں

May 29, 2021 | 17:34 PM

admin
ریاض : سعودی حکومت نے 30 مئی سے 11 ممالک سے آئے مسافروں کو مملکت میں داخلے کی اجازت دے دی، تاہم ان 11 ملکوں کی فہرست میں پاکستان کا نام شامل نہیں ہے۔

سعودی وزرات داخلہ کے مطابق کل دن ایک بجے سے 11 ممالک سے آنے والے مسافروں کو مملکت میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔ان ممالک میں متحدہ عرب امارات، برطانیہ، امریکا، جرمنی، آئرلینڈ، اٹلی، پرتگال، سوئیڈن، فرانس، سوئٹزرلینڈ اور جاپان شامل ہیں۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو ہوٹل میں قرنطینہ کے بعد داخلے کی اجازت ہوگی۔تاہم ان 11 ملکوں کی فہرست میں پاکستان کا نام شامل نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی عرب نے پاکستان، سری لنکا، بھارت، سمیت کئی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کی تھیں ، سعودی سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سفری پابندیوں والے ممالک سے فلائٹ کو سعودی عرب میں اترنےکی اجازت نہیں ہوگی۔سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو بھی پاکستان آنے سے عارضی طور پر روک دیا۔
مزیدخبریں