شہزاد اکبر نے سنگین الزامات لگانے پر نذیر چوہان کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا

شہزاد اکبر نے سنگین الزامات لگانے پر نذیر چوہان کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کے مشیر شہزاد اکبر نے سنگین الزامات لگانے پر پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی اور جہانگیر ترین گروپ کے ممبر نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے اور ایف آئی آر کی تصویر بھی شیئر کر دی۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیر شہزاد اکبر کا ایف آئی آر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہناتھا کہ ”کچھ نادان دوست ابھی بھی سوشل میڈیا پہ گمراہ کن باتیں پھیلا رہے ہیں نیچے دی گئی ایف آئی آر کے مطابق ایک مسلمان شخص پر کفر کی تہمت لگانا تعزیرات پاکستان کے مطابق جرم ہے اور افسوس کہ یہ جرم نذیر چوہان نے سرزد کیا اور میری مدیت میں لاہور پولیس نے اس کامقدمہ درج کردیا ہے۔“



شہزاد اکبر نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ نذیر چوہان نے ٹی وی پروگرام میں مجھ پر بے بنیاد الزامات عائد کیئے، نذیر چوہان کے الزامات سے میری زندگی کو خطرہ ہو سکتا ہے۔ درخواست میں شہزاد اکبر نے مؤقف اپنایا کہ نذیر چوہان کی گفتگو کا مطلب کرپشن کے خلاف کام کی حوصلہ شکنی ہے، نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ درج کر کے سخت ایکشن لیا جائے۔