ایک اور ٹک ٹاکر جوڑی رشتہ ازدواج میں منسلک

ایک اور ٹک ٹاکر جوڑی رشتہ ازدواج میں منسلک
لاہور :کنول آفتاب اور ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر کے بعد ایک اور ٹک ٹاکر جوڑی ایم جے احسن اور ڈاکٹر مدیحہ بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔

مقبول ایپ ٹک ٹاک کی معروف جوڑی ایم جے حسن اور ڈاکٹر مدیحہ نے نکاح کر لیا ہے۔ دونوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے اپنے مداحوں کو شادی کے بارے میں بتایا اور تقریب کی تصاویر بھی شیئر کر دی ہیں۔



ایم جے احسن نے کیپشن میں لکھا کہ بے شک نبی کریم صلی اللہ علیہ وألہ وسلم نے فرمایا نکاح میرا طریقہ ہے اور میری سنت ہے۔



مدیحہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمداللّہ! میں اب مسز احسن بن گئی ہوں۔‘اُنہوں نے کیپشن میں اپنے نکاح کے دن کی تاریخ بھی درج کی اور ساتھ ہی لکھا کہ ’تصویر پر سب ماشاءاللّہ کہیں۔‘