وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ شہباز شریف پہلے اپوزیشن کو اکٹھا کرنے کی بجائے نون لیگ کو اکٹھا کرنے پر دھیان دیں۔کشتی بھنور میں ہے، اگر نکلے تو فضل الرحمن کا کندھا تو ہر انتشار کیلئےحاضر ہی ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اپوزیشن سنجیدہ ہو تو الیکشن اصلاحات پر بات کیلئے پی ڈی ایم جیسےچوں چوں کے مربے کی بجائے پارلیمانی لیڈر بات کریں۔
خیال رہے کہ آج اسلام آباد میں پی ڈی ایم اجلاس (ن) لیگ کی میزبانی اور مولانا فضل الرحمٰن کی زیرصدارت ہو رہاہے ۔جس میں اپوزیشن جماعتو ں کو اکٹھا کرنے اور حکومت مخالف تحریک سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال اوراہم فیصلے متوقع ہیں ۔