پنجاب میں کیسز کی شرح کم ترین سطح پر آگئی

پنجاب میں کیسز کی شرح کم ترین سطح پر آگئی
لاہور: پنجاب میں کورونا کا اثر کم ہو گیا ، وبا کی تیسری لہر میں کیسز کی شرح کم ترین سطح پر آگئی ، پنجاب میں کورونا کیسز کی شرح 2 اور لاہور میں 1.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کوروناکے 25181 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 602 مثبت آئے جب کہ لاہور میں کیے جانے والے 13098 کیسز میں سے 196 میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔
اس کے علاوہ راولپنڈی 37، فیصل آباد 24، چنیوٹ 9، ٹوبہ ٹیک سنگھ 6، جھنگ 6 اور رحیم یار خان میں 16 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سرگودھا 11، میانوالی 20، خوشاب 18، بہاولنگر 3، بہاولپور 16، لودھراں 4، بھکر 1، ساہیوال 14، پاکپتن 13 اور اوکاڑہ میں 10 کیس سامنے آئے۔

محکمہ صحت کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا کیسز کی شرح 2 اور لاہور میں 1.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔صوبہ بھر میں کورونا وائرس سے مزید 35 اموات، اموات کی کل تعداد 9,960 ہوچکی ہے۔ لاہور میں مزید 19 اموات، اموات کی کل تعداد 4,069 ہو چکی ہے۔