پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج ہوگا

May 29, 2021 | 11:12 AM

admin
اسلام آباد : پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اجلاس (ن) لیگ کی میزبانی اور مولانا فضل الرحمٰن کی زیرصدارت ہوگا۔اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی۔ پی ڈی ایم کے اجلاس میں پیپلز پارٹی اور اے این پی سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال ہوگا۔قائد مسلم لیگ نو ن میاں نواز شریف ویڈیو لنک پر شرکت کریں گے۔

گزشتہ روز مولانا فضل الرحمٰن کے عشائیے میں شرکت کے بعد بات چیت کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہباز شریف کا کہنا تھا کہ کسی پارٹی کو اختیار نہیں کہ وہ کسی ایک پارٹی کو اتحاد میں لائے یا نکال دے، حکومت کی غفلت کو مل کر بے نقا ب کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پارلیمانی لیڈرز کو بلایا تھا اس کا پی ڈی ایم سےکوئی تعلق نہیں ہے ،پی ڈی ایم میں مشاورت سے فیصلے ہوتے ہیں۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہر ایک کو ان غلطیوں پر نظرثانی کرنی چاہیے جو ان سے سرزد ہوئیں۔ جن کو قوم پر مسلط کیا گیا وہ نااہل ثابت ہوئے، اداروں کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ اجلاس مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ میں دوپہر 2 بجے ہوگا۔
مزیدخبریں