چودھری پرویز الٰہی تاحال پمز میں زیر علاج ، ہسپتال انتظامیہ سے فرمائشیں

چودھری پرویز الٰہی تاحال پمز میں زیر علاج ، ہسپتال انتظامیہ سے فرمائشیں
کیپشن: چودھری پرویز الٰہی تاحال پمز میں زیر علاج ، ہسپتال انتظامیہ سے فرمائشیں

ایک نیوز :تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الٰہی طبیعت ناسازی کے باعث تاحال پمز اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔

تفصیلات کےمطابق ملکی حالات کی آگاہی کے لیے پرویز الہٰی نے اسپتال میں ٹیلی ویژن کا مطالبہ کردیا،انہوں نے ہسپتال انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ  اسپتال کے کمرے میں ٹی وی فراہم کیا جائے،گھر سے کھانا منگوانےکی بھی اجازت دی جائے چودھری پرویز الٰہی کا مطالبہ 

 ہسپتال ذرائع کے مطابق  پرویز الہٰی کو گزشتہ رات بھی پسلیوں میں درد کی شکایت رہی،  ڈاکٹرز کے مطابق پرویز الہٰی کو پسلیوں میں درد کم کرنے کے لئے دی جانے والی دوا میں ردوبدل کر دیا،پرویز ا لہٰی کا بلڈ پریشر، شوگر نارمل ،ڈاکٹرز کی ٹیم آج دوبارہ معائنہ کرے گی، پرویز الہٰی کو مزید چند دن اسپتال میں زیر علاج رکھا جا سکتا ہے۔