شہزادشیخ نےاپنےوالدین بارےبڑاانکشاف کردیا

Mar 29, 2024 | 16:31 PM

ویب ڈیسک:پاکستان شوبزانڈسٹری کےسینئرادکارجاویدشیخ کےبیٹےشہزادشیخ نےاپنےوالدین کی زندگی کےبارےمیں اہم انکشاف کرتےہوئےکہاکہ طلاق کےباوجودبھی والدین ایک ہی گھرمیں ان کےساتھ رہائش پذیرہیں۔
تفصیلات کےمطابق حال ہی میں اداکارشہزادشیخ نےمیزبان احمدعلی بٹ کےپوڈکاسٹ میں شرکت کی ،جہاں پرانہوں نےاپنی فیملی کےبارےمیں کھل کربات کی۔
اداکارشہزادشیخ کےساتھ سوال وجواب کاسلسلہ شروع ہواتوانہوں نےاپنی زندگی کےبارےمیں گفتگوکرتےہوئےبتائےکہ ان کےبچپن میں انکےوالدین کی طلاق ہوگئی تھی،لیکن ان کی والدہ نےان کی اوربہن مومل شیخ کی پرورش میں اہم کرداراداکیاہے۔دونوں بہن بھائی اپنی والدہ کےساتھ رہتےتھے۔

شہزادشیخ نےگفتگوجاری رکھتےہوئےبتایاکےان کی والدہ نےطلاق کےباوجودبھی ان کوکبھی بھی اپنےوالدجاویدشیخ سےملنےسےنہیں روکاتھا، جب ہم دونوں بہن بھائی کی سکول کی چھٹیاں ہوتی تھیں تو والدہ ہمیں والد کے پاس لاہور بھیج دیتی تھیں تاکہ ہم اپنی چھٹیاں اپنے والد اور دیگر خاندان والوں کے ساتھ گزار سکیں۔
اداکارنےبتایاکےآج پوری فیملی ایک ہی گھرمیں رہائش پذیرہے،والدہ گھرکی بالائی منزل پررہتی ہیں جبکہ والدجاویدشیخ گھرکی نچلی منزل پررہتےہیں۔
شہزادشیخ نےکہاکہ میرےوالدین کوآج بھی اپنےکئےپرپچھتاواہےکہ انہوں نےطلاق لیکر غلط فیصلہ کیا لیکن اُن دونوں کے درمیان جھگڑے آج بھی ویسے ہی ہیں جو سالوں پہلے تھے۔
اداکارنے شادی شدہ جوڑوں کو مشورہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ اگر آپ کی ازدواجی زندگی مسائل کا شکار ہے اور آپ طلاق لینے کا فیصلہ کرتے ہیں تو براہِ کرم! طلاق کے فیصلے سے پہلے ایک بار اپنے بچوں کے بارے میں سوچ لیں کیونکہ والدین کی علیحدگی سے بچوں کی زندگی متاثر ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ سینیئر اداکار جاوید شیخ نے پہلی شادی زینت منگی سے کی تھی، جن سے اُن کی ایک بیٹی مومل شیخ اور بیٹا شہزاد شیخ ہے، اُن کی یہ شادی صرف تین سال تک رہ سکی اور پھر طلاق پر ختم ہوگئی تھی۔

مزیدخبریں