ڈالرکی قیمت میں کمی، روپیہ مزیدمستحکم

Mar 29, 2024 | 15:33 PM

ایک نیوز:ڈالرکی قیمت میں کمی ہونےسےروپیہ مزید مستحکم ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق کاروبارکےاختتام پرانٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے سستا ہونےسےانٹربینک میں ڈالر 278.03 روپے سے کم ہوکر 277.95 روپے پر بند ہوا۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں کاروبارکےاختتام پرڈالر14 پیسے سستا ہونےسےاوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 27 پیسے پر بند ہوا۔

کاروبارکےاختتام پر اسٹاک مارکیٹ 137 پوائنٹس کی کمی سے 67 ہزار 5 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔دن بھر مجموعی طور پر 340 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔134 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 188 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
  مارکیٹ میں 31 کروڑ 27 لاکھ سےزائد شیئرز کی لین دین ہوئی ۔ اسٹاک مارکیٹ میں 9 ارب 88 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کی لین دین ہوئی ۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 67,307 جبکہ کم ترین سطح 66,822 پوائنٹس رہی ۔

مزیدخبریں