مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو،وزیرخزانہ کی جگہ وزیرخارجہ کونسل میں شامل

Mar 29, 2024 | 15:08 PM

ایک نیوز:صدرمملکت آصف زرداری نےمشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نوکردی۔
ذرائع کےمطابق صدر مملکت نے مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کی تشکیل نو کر دی، صدر نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو وزیر اعظم کی ایڈوائس پر کی،وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو کونسل میں شامل کر لیا گیا ۔

ذرائع کےمطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کمیٹی سے باہر آٹھ رکنی کونسل کے چیئرمین وزیراعظم ہوں گے، بلوچستان، خیبر پختونخواہ، پنجاب اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ اراکین ہوں گے۔ کونسل میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر سیفران امیر مقام کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
 نو تشکیل شدہ کونسل نگران دور کی مشترکہ مفادات کونسل کی جگہ لے گی جس میں وزیر خزانہ شمشاد اختر، وزیر قانون عرفان اسلم اور فواد حسن فواد شامل تھے۔

مزیدخبریں