ریٹائرڈ ججز کی جوڈیشل کمیشن مذاق ہے،احمدخان بھچر

 لوگ پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں ساتھ کھڑے رہیں گے،احمدخان بھچر
کیپشن: People are with PTI and will stand together, Ahmed Khan Bhachar

ایک نیوز: اپوزیشن لیڈراحمدخان نےکہاہےکہ ریٹائر ججز کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کو مسترد کرتے ہیں یہ کمیشن صرف مذاق ہے۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمدخان بھچرکااسمبلی کےباہرمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ ایک ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن جو بنا رہے ہیں وہ معاملہ کتنا حساس ہے، جوڈیشل کمیشن پہلے موجود ہیں چھ ججوں کے تحفظات عدلیہ آزاد ہو پھر آگے بڑھ سکتے ہیں تو ریٹائر ججز کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کو مسترد کرتے ہیں،ن لیگ اور حکومت کی بدنیتی کے علاوہ کوئی وجہ نہیں کوئی دوسری شکل دے کر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

 احمدخان بھچرکامزیدکہناتھاکہ پی ٹی آئی کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے اگر ججز بولے تو ان کے ساتھ کھڑے ہوگئے ہیں ، شفاف تحقیقات ہونی چاہیے ، مصطفیٰ رند کے کاغذات مسترد کروائے اسے زرداری نے اس لئے اغوا کیا کہ ان کی بیٹی الیکشن لڑ رہی ہے، نوابشاہ ان کا گڑھ ہے تو الیکشن لڑنے سے زرداری کیوں گھبراتے ہیں۔
اپوزیشن لیڈرکاکہناتھاکہ ایک ویڈیو ایم این اے کی آئی ہے پتنگ اڑاتے ہوئے کیوں انتظار کیاجا رہا ہے شک پر پی ٹی آئی ورکر کو گرفتار کرلیتے تو آج انہیں کیوں گرفتار نہیں کیاجارہا، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کے پاس سپیشل آلات تھے جو لاہور اور میانوالی میں بھی واقعہ کیا، میانوالی میں مقدمہ میں صنم جاوید کے نام درج کر لیا گیاہے، یہ لوگ تو گھبرائے ہوئے ہیں لوگ پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں ساتھ کھڑے رہیں گے۔
احمد خان بھچرکاکہناتھاکہ پانی کی بنیاد پر بنیاد زیادہ دیر قائم نہیں رہتی، ایک واقعہ ہوا اس پر ججز نے خدشات کا اظہار کیا اور آزادانہ اظہار نہیں کر سکتے ، ریٹائرڈ ججز کی جوڈیشل کمیشن مذاق ہے ،پی ٹی آئی بالکل واضح ہے کہ جوڈیشل کمیشن پہلے ہی موجود ہے فل کورٹ چیف جسٹس کو بنانا چاہیے تھا، شوکت صدیقی کا سپریم کورٹ سے فیصلہ آ گیا ہے موجودہ صورتحال مختلف ہے گھر توڑے جا رہے ہیں۔
اپوزیشن لیدرکامزیدکہناتھاکہ کسی ادارے سے کوئی ناراضگی نہیں سب ادارے قابل احترام ہیں ،یہ تین سو یونٹ مفت دیتے کل دوبارہ پانچ روپے بجلی بڑھا رہے ہیں، حکومت کے جھوٹوں کی لمبی لائن ہے فارم 47کی حکومت کو بجلی پر پہلے مسئلہ حل کرناچاہئے تھا، تین سو یونٹ غریبوں کے بجائے بجلی پانچ روپے بڑھا دی گئی، ٹک ٹاکر فارم 47 کی وزیر اعلیٰ کی کیا کارکردگی ہے عوام بجلی کے بلوں سے مر رہے ہیں
۔