ایک نیوز:ضمنی انتخابات کےلئےمسلم لیگ ن نےامیدواروں کےنام فائنل کرلئےہیں۔
ذرائع کےمطابق مریم نواز کی جانب سے چھوڑی گئی سیٹ کے لئےن لیگ کی جانب سے 119لاہور کے لیے علی پرویز ملک کا نام فائنل کیا گیا، صوبائی اسمبلی کے حلقہ 147 حمزہ شہباز کی چھوڑی سیٹ سے سابق ممبر قومی اسمبلی ملک ریاض کو ٹکٹ دئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کےمطابق صوبائی اسمبلی کے حلقہ 149 علیم خان کی چھوڑی سیٹ سے شعیب صدیقی انتخابات میں حصہ لیں گے ،شہباز شریف کی چھوڑی گئی صوبائی اسمبلی کی نشست 158سے ن لیگ نےچودھری نواز کا نام فائنل کیا ہے ،لاہور کی صوبائی اسمبلی کی نشست 164 سے مسلم لیگ ن کے رانا راشد اور اختر بادشاہ امیدوار ہیں تاہم نام فائنل نہیں کیا گیا۔
واضح رہے مسلم لیگ ن کی جانب سے حتمی ناموں کی فہرست جلد جاری کر دی جائے گی ۔