ایک نیوز:پاک فوج کےزیرانتظام جنوبی وزیرستان میں یوتھ کنونشن کاانعقادکیاگیا۔
کنونشن میں جنوبی وزیرستان سے بڑی تعداد میں نوجوانوں بالخصوص خواتین نے شرکت کی۔قیام پاکستان کے لیے دی گئی قربانیوں، نظریہ پاکستان کی اہمیت اور ملکی ترقی میں نوجوانوں کے کردار کی اہمیت پر زور دیا گیا ۔
جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات بالخصوص قدرتی وسائل، زرعی ترقی اور موبائل سروس کی بہتری کے لیے کی گئی کوششوں کو سراہا گیا ،وہ علاقے جہاں کبھی دہشت گردوں کا راج تھا ، آج نوجوانوں کی تعلیم سے منسلک سرگرمیوں کی وجہ سے پہچانے جانے لگے ۔
تقریب میں آئی جی ایف سی خیبر پختونخواساؤتھ ، سول و عسکری حکام بشمول خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
نوجوانوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریاست کا ساتھ دیتے ہوئے انشا اللّٰہ وزیرستان کے نوجوان بھی پاکستان کی ترقی میں اپنا بھرپور حصہ ڈالیں گے ۔