ایک نیوز:کہیں بارش اورپہاڑوں پر برفباری ہوگئی،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی۔
موسم کاحال بتانےوالوں کےمطابق کوئٹہ سمیت صوبےکےبیشتراضلاع میں مطلع ابرآلودرہےگا، ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، سبی، زیارت، کوئٹہ، چمن اور پشین میں بارش کا امکان ہے،جبکہ قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، قلات اور خضدار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق کوئٹہ میں کم ازکم درجہ حرارت12،قلات میں10سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا، زیارت میں 5،،چمن میں 10 سینٹی گریڈ ریکارڈ ،ژوب میں 13 ،،سبی میں 22 سینٹی گریڈ ریکارڈ،نوکنڈی میں 18 ، ،تربت میں 23سینٹی گریڈ ریکارڈ ،جیونی میں 22 اور گوادر میں 24 سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق کراچی میں ہلکی سمندری ہواکاراج ہے،شہرقائدمیں دن کے اوقات میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
موسم کاحال بتانےوالوں کےمطابق خیبرپختونخواکےبیشتراضلاع میں گرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے، ڈی آئی خان،بنوں، لکی مروت، کرک،کوہاٹ ،کرم اورخیبر میں بارش کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق مردان،چارسدہ،نوشہرہ،صوابی،بونیر،چترال، دیر،سوات شانگلہ اورایبٹ آبادمیں بھی بارش متوقع ہے،بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برف باری اورچند مقامات پرژالہ باری کاامکان ہے، چترال ، دیر ،سوات، کوہستان ،شانگلہ،بونیر،ایبٹ آباداور مانسہرہ میں موسلادھاربارش متوقع ہے۔