فوکل پرسن اظہرمشوانی کی گمشدگی،عمران خان نےاحتجاج کی کال دیدی

Mar 29, 2023 | 23:52 PM

ایک نیوز :چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے فوکل پرسن برائے سوشل میڈیا اظہر مشوانی کی گمشدگی پراحتجاج کی کال دیدی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کاکہنا ہے کہ 31مارچ(بروز جمعہ) کو ملک گیراحتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ  کچھ روز قبل فواد چودھری نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ اظہرمشوانی کولاپتا ہوئے3 دن ہوگئے، موجودہ حکومت نے تمام حدیں پارکردی ہیں، پاکستان کےعوام کی بےعزتی برداشت نہیں کی جاسکتی، یہ لوگ حکومت چلارہے ہیں یا کوئی گینگ ، راناثنا کہتا ہے کہ عمران خان نہیں یا ہم نہیں، حکمرانوں نے ملک کو تماشا بناکر رکھ دیا ہے حالانکہ سیاست ایک دوسرے کے نقطہ نظر کو سمجھنے کا نام ہے۔

مزیدخبریں