ایک نیوز:کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس اسپتال میں داخل ہو گئے۔
ترجمان ویٹی کن سٹی کے مطابق پوپ فرانسس طبی معائنے کے لیے اسپتال گئے ہیں۔ طبی معائنے کا وقت پہلے سے طے تھا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 86 سالہ پوپ فرانسس نے آج صبح ہفتہ وار اجتماع میں بھی شرکت کی تھی۔