ایک نیوز: ملک میں مفت آٹے کی تقسیم میں ہونے والی بدنظمی پر گلوکار علی ظفر نے اپنے رعمل کا اظہار کیا ہے۔
Point: One of the State's responsibilities is to uphold the dignity of every individual. https://t.co/38U61h7Kbe
— Ali Zafar (@AliZafarsays) March 28, 2023
اداکار اور میمکری کے لیے مشہور شفاعت علی نے ملک میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران ہونے والی بھگڈر، بدنظمی اور اموات پر اپنے خیالات کا اظہار مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔
ٹوئٹ میں شفاعت علی کی جانب سے سوال کرتے ہوئے لکھا گیا کہ جب بجلی کا بل غریب کے گھر کے ایڈریس پر ہر مہینے آسکتا ہے تو مفت آٹے کا تھیلا کیوں نہیں پہنچ سکتا؟ غریب کو ایک آٹے کا تھیلا دینے کیلئے میلہ لگانے کی ضرورت کیوں پڑتی ہے؟
گلوکار علی ظفر نے ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مدعا ہےکہ یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ سب کے وقار کا خیال رکھے۔
خیال رہےکہ ملک بھر میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بدنظمی اور بھگدڑ سے متعدد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔