کرینہ کپور نے بھی عرفی جاوید کے فیشن کی تعریف کردی 

Mar 29, 2023 | 22:16 PM

ایک نیوز: بالی وڈ بیبو کرینہ کپور نے متنازع فیشن کے سبب خبروں میں رہنے والی عرفی جاوید کے فیشن کی تعریف کی ہے۔

اداکارہ کرینہ کپور کاانٹرویو میں کہنا تھا کہ فیشن دراصل اظہار رائے اور آزادی اظہار کا نام ہے، میرا خیال ہے جس طریقے اور اعتماد سے عرفی فیشن کرتی ہیں اس میں وہ اچھی لگتی ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ وہ بالکل ویسا ہی کرتی ہے جیسا وہ چاہتی ہے اور یہ ہی فیشن ہے  آپ جو کرنے میں آسانی محسوس کرتے ہیں وہ کام کریں، مجھے عرفی کا اعتماد پسند ہے اور میں بھی ایک پر اعتماد لڑکی ہوں، میں اعتماد کو پسند کرتی ہوں۔

کرینہ کا کہنا تھا کہ جس اعتماد کے ساتھ عرفی چلتی ہے مجھے وہ بھی پسند ہے۔ میں ہر طرح کے لباس میں کمال کرسکتی ہوں لیکن میں عرفی کی طرح دلیر نہیں ہوں۔

مزیدخبریں